On the authority of Abu Hurairah said Rasulullah s.a.w said: each person’s every joint must perform a charity every day the sun come up. To act justly between two people is charity, to help a man with his mount, lifting him onto it or hoisting up his belonging onto it is a charity, a good word is charity, every steps you take to prayer is a charity and removing a harmful thing from the road is a charity.
[bukhari & muslim]
Ashura Ka Roza - عاشورہ کا روزہ
عاشورہ کا روزہ : ______________ حضرت عبداللہ بن عبّاسرضى اللہ تعالى عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منوّرہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں ،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ” تم اس دن روزہ کیوں رکھتے ہو؟“
انہوں نے کہا کہ” یہ دن عظمت و بزرگی والا ہے ‘اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیھ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون اور اسکے لشکر سے نجات دی۔ ادائے شکر کے لئے حضرت موسیٰ علیھ السلام نے اس دن روزہ رکھا اس لئے ہم بھی روزہ رکھتے ہیں“۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہاری نسبت ہم موسیٰ علیھ السلام کی سنّت پر عمل کرنے کے زیادہ حقدار ہیں۔ چنانچہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھا اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ “